Live Updates

وزیر اعظم نواز شریف کی سرجری، عمران خان کا ٹویٹر پر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 مئی 2016 11:08

وزیر اعظم نواز شریف کی سرجری، عمران خان کا ٹویٹر پر پیغام

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مئی 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کی تجویز پر وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستانی عوام اور سیاستدانوں کی جانب سے دعائیہ پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ گذشتہ روز ہی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی اختلاف کو ایک طرف رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کے لیے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک پیغام دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری تمام دعائیں نواز شریف کے ساتھ ہیں، دعا ہے کہ نواز شریف کی سرجری کامیاب رہے اور وہ جلد صحتیاب ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات