بحیثیت چیف جسٹس 10 ہزار سے زائد مالیت کا تحفہ قبول نہیں کر سکتا۔ چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 مئی 2016 14:00

بحیثیت چیف جسٹس 10 ہزار سے زائد مالیت کا تحفہ قبول نہیں کر سکتا۔ چیف ..

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مئی 2016ء) : چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی لاڑکانہ بار ایسوسی ایشن پہنچے جہاں انہوں نے بار سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز جتوئی نے چیف جسٹس کو عربی نسل کا گھوڑا اور بکرا تحفےمیں دیا جسے چیف جسٹس نے یہ کہہ کر لینے سے منع کر دیا کہ میں بحیثیت چیف جسٹس آف پاکستان 10 ہزار روپے مالیت سے زائد کا تحفہ قبول نہیں کر سکتا۔ انور ظہیر جمالی نے کہا کہ 10 ہزار سے زائد مالیت کا تحفہ خزانہ میں جمع کروانا ہو تا ہے لہٰذا میں دونوں تحفے قبول نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں گھوڑے کے ساتھ تصویر بنوا کر اپنے ڈرائنگ روم میں لگواؤں گا۔ تحفے میں ملنے والا بکرا بہت خوبصورت ہے میں بکرے کے ساتھ بھی تصویر بنواؤں گا۔

متعلقہ عنوان :