وزارت داخلہ کی ہدایت پر ولی محمد کے شناختی کارڈ میں معاونت کرنیوالا لیویز اہلکار گرفتار،ملزم عزیز احمد لیویز میں بطور رسالدار میجر تعینات تھا

ملزم عزیزاحمد نے سال 2001 میں ولی محمد کے شناختی کارڈ فارم کی تصدیق کی تھی،ایف آئی اے نے رسالدارعزیزاحمد کو کوئٹہ سے گرفتارکیا،ولی محمد کی دوسری بیوی بچوں کو پاکستانی شہریت دلانے کی کوشش کرنیوالے نادرا اہلکار رفعت کو بھی گرفتارکر لیا گیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 مئی 2016 16:21

وزارت داخلہ کی ہدایت پر ولی محمد کے شناختی کارڈ میں معاونت کرنیوالا ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مئی۔2016ء) :وزارت داخلہ کی ہدایت پر ولی محمد کے شناختی کارڈ میں معاون افسران کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں،جس کے تحت سکیورٹی فورسز نے آج ایک لیویز اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق لیویز اہلکارملزم عزیزاحمد نے سال 2001 میں ولی محمد کے شناختی کارڈ فارم کی تصدیق کی تھی۔

(جاری ہے)

جس کے باعث ایف آئی اے نے رسالدارعزیزاحمد کو کوئٹہ سے گرفتارکرلیا ہے۔

ملزم عزیز احمد لیویز میں بطور رسالدار میجر تعینات تھا،جبکہ ولی محمد کی دوسری بیوی،بچوں کو پاکستانی شہریت دلانے کی کوشش کرنیوالے نادرا اہلکار کو بھی گرفتارکر لیا گیا ہے۔ نادرا کراچی میں تعینات اہلکار ملزم رفعت اقبال کومعاونت کرنے کے جرم میں کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نوشکی حملے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔