Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کل لندن کے دورے پر جائینگے

شہباز شریف اپنے بڑے بھائی وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کرینگے،نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے سلسلے میں شہباز شریف4روز تک لندن میں قیام کرینگے،شہباز شریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات بھی کی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 مئی 2016 18:04

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کل لندن کے دورے پر جائینگے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مئی۔2016ء) :وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کل لندن کے دورے پر جائینگے،شہباز شریف اپنے بڑے بھائی وزیراعظم محمد نواز شریف کی عیادت کرینگے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لندن روانگی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف اپنے بھائی وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے سلسلے میں4روز تک لندن میں قیام کرینگے۔مزید برآں شہباز شریف نے اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے طویل ملاقات کی۔ جس میں باہمی امور اور ملک کی موجودہ سکیورٹی و سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات