احتساب کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن متفق ، بلاامتیاز احتساب کے معاملے پر قدرے اتفاق پایا جاتا ہے ، مصدق ملک

ہفتہ 28 مئی 2016 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) ترجمان وزیر اعظم ہاؤس مصدق ملک نے کہا ہے کہ احتساب کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن متفق ہے جبکہ بلاامتیاز احتساب کرنے کے معاملے پر قدرے اتفاق پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ٹی او آرز کو مرتب کرنے کے لئے ابھی بھی دس دن باقی ہے ٹی او آرز کو بنانے کے معاملے پر جمہوری طریقے سے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اگر پارلیمنٹ مزید وقت دینا چاہے تو دے سکتے ہیں تاہم مقررہ وقت میں ٹی او آرز پر دباؤ ڈالنا نہیں چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی تینوں ٹی او آرز کے الگ الگ نکتے کا جائزہ لیں جس پر متفق ہو جائے اسے سادہ کاغذ پر لکھتے جائیں کمیٹی کو موقع دیں انہیں ٹی او آرز بنانے کے پراسیس کو چلنے دیں ۔

متعلقہ عنوان :