Live Updates

رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے شہر میں31رمضان بازار لگا ئے جا رہے ہیں، ڈی سی او

ہفتہ 28 مئی 2016 23:11

لاہور۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں شہریوں کو زبردست ریلیف فراہم کر ے گی۔ اس ضمن میں شہر میں31رمضان بازار لگا ئے جا رہے ہیں جہاں پر عوام الناس کے لیے پورا ماہ سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ دستیاب ہو نگی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ٹا ؤن ہال میں رمضان بازاروں کے انتظامات اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز،ٹی ایم اوزاور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان بازاروں کے حوالے سے اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ رمضان بازار مارکیز میں اے سی لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں سٹالز پر اعلیٰ معیار کی سبزیاں وپھل اور دیگر اجناس رکھی جائیں اوران کی کوالٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

ڈی سی او لاہور نے رمضان بازاروں میں رکھے جانے والے پھل و دیگر اشیاء کے سیمپلز کو خود چیک کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازاروں میں صارفین کو سٹالز پر صبح سے لیکر شام تک تروتازہ سبزیاں و پھل اور دیگر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ڈی سی او لاہور نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں حکومت کے مقرر کر دہ نرخ نامے کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کر نے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن کیا جائے۔

ڈی سی او لاہور نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے پانچ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہزاد اقبال قریشی،علی عباس بخاری،رانا اشرف،شیخ وقاص اور اختر حسین بخاری کو شیلڈز دیں۔علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے شہر کی 31کریٹیکل مارکیٹس میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ نامے پر عملدرآمد کر وانے کے لیے ہر مارکیٹ میں ایک ایک پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو تعینات کر نے کے احکامات جاری کر دیے ہیں جو شکایات کا فوری طور پر ازالہ کریں گے ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :