نیلسن منڈیلا کے ترکے سے ڈرائیور اورسیکرٹری بھی حصہ دار
اتوار 29 مئی 2016 13:07
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مئی۔2016ء) جنوبی افریقا میں نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی علامت آنجہانی نیلسن مینڈیلا کے انتقال کے بعد ان کی جائیداد ان کے ورثاء میں تقسیم کی گئی تو میراث پانے والوں میں منیڈیلا کے ڈرائیور، ان کی خاتون سیکرٹری اور متعدد تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق امن نوبل انعام یافتہ آنجہانی نیلسن مینڈیلا نے ترکے میں نوبل انعام کی 12 لاکھ یورو کی رقم چھوڑی تھی۔
اپنی وفات سے قبل انہوں نے وصیت کی تھی کہ ان کے ترکے سے ان کے ڈرائیور، خاتون سیکرٹری اور ان تعلیمی اداروں کو بھی حصہ دیا جائے جن میں وہ زیر تعلیم رہے ہیں۔جوہانسبرگ میں میراث کی تقسیم کی علامتی تقریب میں منیڈیلا کے ساتھ 23 سال تک ڈرائیور رہنے والے مائیک مبونیا نے 50 ہزار رانڈ یعنی 3200 ڈالر وصول کیے۔(جاری ہے)
اتنی ہی رقوم مینڈیلا کی خاتون سیکرٹری زیلدا لاگرانگ کو بھی ادا کی گئی۔
اس کے علاوہ مینڈیلا کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی فورٹ ھیر یونیورسٹی، کونو پرائمری اسکول اور الصفیح شہر میں قائم اورلانڈو ویسٹ اسکول کو بھی ترکے سے رقم ادا کی گئی۔نیلسن مینڈیلا کے ڈرائیور نے 3200 ڈالر کا چیک وصول کرتے ہوئے دکھ اور خوشی کے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں لوگ بڑی بڑی جائیدادیں چھوڑ کر جاتے ہیں مگر ان کی جائیدادوں میں ان کے حقیقی ورثاء کے سوا کسی کا کچھ کوئی حصہ نہیں ہوتا۔ نیلسن مینڈیلا کی وصیت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ کتنی محبت کرتے تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.