اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا،موسم خوشگوار

اتوار 29 مئی 2016 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) وفاقی دارلحکومت اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور اسلام آباد کے شہریوں نے چین کا سانس لیا ،موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں جبکہ دوسری جانب لاہور میں ٹھنڈی ہواوں نے شہریوں کے دل موہ لیے ہیں اور سخت گرمی کے بعد ٹھنڈی ہوا نے شہریوں کو تازہ دم کر دیاہے ۔