یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال

پٹرول کی قیمت میں 85پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 مئی 2016 15:47

یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مئی 2016ء): یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے لیے سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی گئی ہے ۔ وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی ۔

(جاری ہے)

سمری میں پٹرول کی قیمت میں 85پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6روپے80پیسے فی لٹر، ہائی آکٹین 2روپے18پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل4روپے57پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے47پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش اضافی جی ایس ٹی کے باعث کی گئی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی اعلان وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔