چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس،منی لانڈرنگ کے خلاف مہم تیز کرنے کا فیصلہ

مختلف مقدمات میں 207اشتہاری جبکہ 55مفرور ملزمان ہیں،اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے۔چیئرمین نیب کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 مئی 2016 16:45

چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس،منی لانڈرنگ کے خلاف مہم تیز کرنے کا فیصلہ

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2016ء) :چیئرمین نیب کی زیرصدارت مختلف مقدمات کے حوالے سے اجلاس ہوا،جس میں منی لانڈرنگ کے خلاف مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین نیب کو بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا کہ نیب کے مختلف مقدمات میں 207اشتہاری جبکہ 55مفرور ملزمان ہیں۔چیئرمین نیب نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے۔مفرور اور اشتہاری ملزمان کو پکڑنے کیلئے ایف بی آراورنادرا سے مد دلی جائے۔

متعلقہ عنوان :