لاہور، پولیس کا سرچ آپریشن ، 31مشکوک افراد گرفتار

پیر 30 مئی 2016 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) صوبائی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 31مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارلحکومت میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس نے ریلوے اسٹیشن ، داتا دربار ، اور گردونواح میں سرچ آپریشن کے دوران 31 نامکمل شناختی دستاویزات رکھنے پر مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :