محکمہ داخلہ پنجاب کی جیلوں میں نصب جیمرز کی کارکردگی بارے موبائل فونز کمپنیوں کو وارننگ جاری

پیر 30 مئی 2016 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں لگائے گئے جیمرز کی کارکردگی کے حوالے سے موبائل فونز کمپنیوں کو وارننگ جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ معاہدے کے مطابق کمپنیاں جیمرزکی استعداد کوقابل عمل بنانے کی ذمہ دار ہیں اور اس حوالے سے جیلوں میں موبائل فونز کے استعمال پر کمپنیوں کو وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہناہے کہ جس کمپنی کا فون جیمرکام نہیں کرے گا وہ اس کی ذمہ دار ہو گی ۔ موجودہ حالات میں جیلوں میں موبائل فون کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :