منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نے جمرود میں نیشنل سنٹر فار چائلڈ لیبر اینڈ آرفن کے سکول کا افتتاح کیا

پیر 30 مئی 2016 22:56

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے پیر کو خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نیشنل سنٹر فار چائلڈ لیبر اینڈ آرفن کے سکول کا افتتاح کیا۔ رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، سینیٹر تاج محمد آفریدی، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمرود سیف الاسلام اور علاقے کے عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیت المال غریبوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت غریبوں اور معاشرے کے کمزور طبقوں کو صحت اور تعلیمی سہولیات دینے کیلئے ہرممکن کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال محنت کش طبقے کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں کارآمد شہری بنایا جا سکے۔

رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے مجموعی طور پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان بیت المال کا سکول کے قیام پر شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں ایم ڈی بیت المال نے غریبوں میں مالی معاونت کیلئے چیک تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :