کوئٹہ : ملا اختر منصو ر کو شناختی کارڈ کا ماجرا، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو گرفتار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مئی 2016 13:28

کوئٹہ : ملا اختر منصو ر کو شناختی کارڈ کا ماجرا، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2016ء) : افغان طالبان ملا اختر منصور کو پاکستانی شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر ایف آئی اے اور متعلقہ حکام نے کارروائی کی ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملا اختر منصور کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا غلام محمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ملا اختر منصور کو پاکستانی شناختی کارڈ 2002میں جاری کیا گیا۔ ملا اختر منصور کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلا م محمد 2007ہی میں ریٹائر ہو چکے ہیں جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ملا اختر منصور کو پاکستانی شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے میں غلا م محمد کی گرفتاری ایک اہم پیش رفت ہے۔

متعلقہ عنوان :