اقبال ٹاؤن پولیس کاسرچ آپریشن ،13مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

منگل 31 مئی 2016 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) اقبال ٹاؤن پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 13مشکوک افرادکو حراست میں لے لیا ۔ بتایاگیا ہے کہ ڈی ایس پی رانااشفاق کی سربراہی میں اور ایس ایچ اواقبال ٹاؤن محمد سرورنے سرچ آپریشن کر کے 13مشکوک افرادکوائف مکمل نہ ہونے پر حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی رانا اشفاق سرور نے کہاکہ رمضان کی آمد سے قبل روزانہ سرچ آپریشن کئے جارہے ہیں اورمشکوک افراد کو کوائف مکمل نہ ہونے پرحراست میں لے لیا گیااوران سے مزید تفتیش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :