وزیراعظم کا آپریشن کامیاب رہا ہے ،چار بار بائی پاس ہوا،مریم نواز
ڈاکٹروں کے مطابق وہ تین سے چارہفتوں میں واپس آجائیں گے،ملک کیلئے پہلے سے زیادہ توانائیاں خرچ کرینگے،وزیراعظم دو سال بعد آپریشن کراناچاہتے تھے مگرڈاکٹر کے اصرار پرآپریشن کرانے کی حامی بھرلی،قوم کی دعائیں ہم پرقرض ہے،عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کیلئے گلدستہ بھجوانے کو سراہتے ہیں،انٹرویو
منگل 31 مئی 2016 23:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) وزیراعظم کی صاحبزاری مریم نواز نے کہاہے کہ وزیراعظم کا آپریشن کامیاب رہا ہے ،چار بار بائی پاس ہوا،ڈاکٹروں کے مطابق وہ تین سے چارہفتوں میں واپس آجائیں گے،ملک کیلئے پہلے سے زیادہ توانائیاں خرچ کرینگے، وزیراعظم نوازشریف دو سال بعد آپریشن کراناچاہتے تھے مگرڈاکٹر کے اصرار پرآپریشن کرانے کی حامی بھرلی،قوم کی دعائیں ہم پرقرض ہے،عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کیلئے گلدستہ بھجوانے کو سراہتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کیلئے گلدستہ بھجوانے کو سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا آپریشن کامیاب رہا ہے ،چار بار بائی پاس ہوا، ڈاکٹروں کے مطابق وہ تین سے چارہفتوں میں واپس آجائیں گے۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صحت کی خرابی کے باوجود عوامی اجتماعات اورجلسوں میں جاتے رہے ہیں وزیراعظم کی صحت سے متعلق اپنی والدہ سے بات کرتی رہی ہوں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی صحت کیلئے پوری قوم سیاسی جماعتو ں کے قائدین اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے دعائیں کیں جن پرہم ان کے شکرگزار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مریم نوا ز شریف نے کہاکہ جو لوگ وزیراعظم کی خرابی صحت سے امیدیں لگاکربیٹھے تھے وہ مایوس ہوں گے وزیراعظم صحت مندہوکرنئی توانائی سے سازشوں کامقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پہلے سے زیادہ صحت مند ہوکرقومی امورنمٹائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر نے وزیراعظم سے کہاکہ آپ اس وقت وزیراعظم نہیں مریض ہیں آپ کچھ دن اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں۔ ایک اور سوال پرانہوں نے کہا کہ ملک میں جتنا سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا وزیراعظم اتنازیادہ مقبول ہوتے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف دو سال بعد آپریشن کراناچاہتے تھے مگرڈاکٹر کے اصرار پرآپریشن کرانے کی حامی بھرلی۔انہوں نے کہاکہ خود میں پارٹی میں کسی پوزیشن پرنہیں دیکھتی میں صرف ایک ورکرہوں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.