اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے صدر کے خطاب کو مایوس کن قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جون 2016 13:32

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے صدر کے خطاب کو مایوس کن قرار دے دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جون 2016ء) : نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت ممنو ن حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہاں اور غیر ملکی سفارتکاروں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے صدر مملکت کے خطاب کو مویس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے گھسی پٹی تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے اپنے خطاب میں ڈرون حملوں اور پانامہ لیکس جیسے اہم معاملات کا تذکرہ تک نہیں کیا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ پہلا مشترکہ اجلاس دیکھا ہے جس میں حکومتی اراکین کی تعداد بھی کم تھی۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں جن منصوبوں اور پالیسیوں کا ذکر کیا ان کی خود ہی تردید کر دی۔