پاکستان افغانستان میں امن کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گا،طارق فاطمی کا سیمینار سے خطاب

بدھ 1 جون 2016 23:06

اسلام آباد ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان نے چارملکی کوششوں کے تحت طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مفاہمتی عمل میں سہولت فراہم کی ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں تبدیل ہوتی ہوئی نئی سیاسی اور جغرافیائی صورتحال کے تناظر میں عالمی سلامتی کے مسائل پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حالیہ امریکہ ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ملا منصور کی ہلاکت سمیت دیگر اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک جائز سوال ہے کہ رواں ماہ کی اٹھارہ تاریخ کومفاہمتی عمل کے عزم کے اعادے کے تین روز بعد طالبان کمانڈر کو غیرقانونی طریقے سے ہلاک کرنے سے کیا افغانستان میں امن کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گااور سرحد کے دونوں طرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوختم کرنے کیلئے افغان حکام کے ساتھ کام کرنے کا وعدہ پورا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :