صدر مملکت کا نہیں حکومتی ترجمان کا خطاب تھا ‘ڈاکٹر طاہر القادری

ریاست کے سربراہ نے دانستہ اہم ایشوز اور قومی مسائل کو نظر اندا زکیا‘سربراہ عوامی تحریک

بدھ 1 جون 2016 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے خطاب ،سربراہ مملکت کا خطاب کم اور حکومت کے ترجمان کا خطاب زیادہ تھا ۔ریاست کے سربراہ نے دانستہ اہم ایشوز اور قومی مسائل کو نظر اندا زکیا۔موجودہ پارلیمانی نظام صدر مملکت کے آفس پر سالانہ کروڑوں روپے اس لئے خرچ نہیں کرتا کہ وہ قومی جرائم اور ماورائے آئین حکومتی اقدامات پر آنکھیں بند کر لیں ۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے تھا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات کے دو ماہ بعد بھی شفاف تحقیقات کا آغاز کیوں نہیں ہو سکا اور پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام کیوں ہے ؟ انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ ،کرپشن کے خاتمے اور لاء اینڈ آرڈر کی ابتر صورتحال کا ذکر نہ کر کے ریاست کے سربراہ نے عوام کو مایوس کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بجٹ کی آمد سے قبل صدر مملکت کو یہ تنبیہہ کرنی چاہیے تھی کہ اشیائے خوردونوش پر ٹیکس لگانے کی بجائے پہلے سے موجود ٹیکسوں میں کمی کی جائے ۔

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر سو فی صد عملدرآمد کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ صدر مملکت نے اپنے خطاب کے ذریعے وقت ضائع کیا ،امید ہے اپوزیشن بھی اس خطاب پر بحث کر کے وقت ضائع نہیں کریگی ۔

متعلقہ عنوان :