شناختی کارڈزکی تصدیق کاعمل 2بارہوچکا ،عوام کوتنگ کرنے کے بجائے ہمیں سسٹم کوبہترکرناچاہئے ،سابق چیئرمین نادر

بدھ 1 جون 2016 23:20

شناختی کارڈزکی تصدیق کاعمل 2بارہوچکا ،عوام کوتنگ کرنے کے بجائے ہمیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء)سابق چیئرمین نادراطارق ملک نے کہاہے کہ شناختی کارڈزکی تصدیق کاعمل 2بارہوچکا ہے ،عوام کوتنگ کرنے کے بجائے ہمیں اپنے سسٹم کوبہترکرناچاہئے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے طارق ملک نے کہاکہ شناختی کارڈکی تصدیق کاعمل اس سے قبل 2بارہوچکاہے ،اس عمل سے لوگوں کوتنگ کرنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

تصدیق کاعمل اعلان کرکے نہیں ہوناچاہئے تھابلکہ اسے خفیہ ہوناچاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں عوام کوتنگ کرنے کے بجائے اپنے سسٹم کی بہتری پرتوجہ دینی چاہئے اورسسٹم کوبہترکرناچاہئے تاکہ جعلی شناختی کارڈوں کے عمل کوروکاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ 10کروڑسے زائدشناختی کارڈزکی تصدیق کیسے ہوگی ،میرے دورمیں بھی جعلی شناختی کارڈزبلاک کئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ افغان شہری تین دہائیوں سے پاکستان میں رہتے ہیں ،ان کیلئے کوئی پالیسی نہیں ہے ،اوروزیرداخلہ جانتے ہیں کہ افغان مہاجرین کوپناہ گزین رجسٹرڈنہیں کیاگیا۔