امریکی ڈرون سے قیام امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا۔سرتاج عزیز
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا،خطے میں آ پریشن ضرب عضب سے قیام امن میں بہت بہتری آئی ہے،افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے،جنگ مسئلے کا حل نہیں،مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔وزیراعظم کے مشیرامور خارجہ کی امریکی سفیر سے گفتگو۔۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل
سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جون 2016 12:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جون 2016ء):وزیراعظم کے مشیربرائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے آج یہاں ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،اس موقعہ پر ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل سمیت ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونیو الی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے امریکی سفیر سے ڈرون حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں خطے میں قیام امن کیلئے نقصان دہ ہیں ۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتے ہوئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔آپریشن ضرب عضب سے خطے میں قیام امن میں بہت بہتری آئی ہے ۔(جاری ہے)
دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے ہماری سلامتی اور خود مختاری کے خلاف ہیں۔امریکہ کی اس طرح کی کارروائیوں سے خطے میں قیام امن کو شدید جھٹکا لگا ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے۔افغانستان میں امن سے پورے خطے کے مفاد میں ہے،پاکستان نے افغان حکومت اور طالبان کو ایک ہی میز پر لانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ کسی بھی مسئلے کا حل جنگ نہیں صرف اور صرف مذاکرات ہیں تاہم امریکی ڈرون حملے میں طالبان قیادت کی ہلاکت سے مذاکرات اور امن کے قیام کیلئے کی گئی کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے تاہم اس کے باوجود پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنا قریبی تعاون جاری رکھے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.