پارٹی جھنڈا لگانے پر جھگڑا، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جون 2016 13:42

پارٹی جھنڈا لگانے پر جھگڑا، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جون 2016ء) : پشاور کے علاقہ تخت آباد میں پارٹی جھنڈا لگانے پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑا ہوا۔ بات تلخ کلامی سے ہو کر فائرنگ تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے افراد میں باپ بیٹا شامل ہیں۔ جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سیاسی پارٹی کا جھنڈا لگانے پر ہوا۔

متعلقہ عنوان :