وزیر اعظم نواز شریف کو برطانوی ہم منصب کا خط، نیک خواہشات کا اظہار کیا’آپ کی صحت کے لیے دعاگو اور آپ سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ ڈیوڈ کیمرون

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جون 2016 14:38

وزیر اعظم نواز شریف کو برطانوی ہم منصب کا خط، نیک خواہشات کا اظہار کیا’آپ ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جون 2016ء) :وزیراعظم نواز شریف کو برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون نے خط لکھا۔ خط میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیر اعظم نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ آپ کی بیماری اور لندن میں علاج سے متعلق سنا، سن کر افسوس ہوا۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ میں آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں اور آپ سے آئندہ ملاقات کا منتظر ہوں۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف لند ن میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد لندن کے ایک اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :