عوام نے مائنس ون فارمولا مسترد کردیا ہے،اگلا وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا ،ڈاکٹرفاروق ستار

جمعرات 2 جون 2016 16:34

عوام نے مائنس ون فارمولا مسترد کردیا ہے،اگلا وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عوام نے مائنس ون فارمولا مسترد کردیا ہے ۔الیکشن میں ہمارے مدمقابل کوئی بھی نہیں لیکن پھر بھی لوگوں میں جوش ہے ،جس کی وجہ سے ٹرن آوٴٹ غیر معمولی رہے گا ۔سندھ میں اگلا وزیراعلیٰ ہماری جماعت سے ہوگا ۔وہ جمعرات کو پی ایس 117میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن ہمارے لیے نیٹ پریکٹس ہیں۔

(جاری ہے)

اصل امتحان 2018میں ہو گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں اگلا وزیراعلیٰ ان کی جماعت کا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں ووٹرز اور عوام کا جوش وخروش غیرمعمولی ہے۔ امیدوار جانتے ہیں کہ یہ مقابلہ ایک سوچ کے خلاف ہے۔ پاکستان میں یا سندھ میں مزید تجربے نہیں ہونے چاہئیں۔فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس ووٹ ہیں لیکن اختیار نہیں۔ ہمیں اختیارات دیے جائیں کیونکہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے۔ اگر کم ٹرن آوٹ میں بھی ہمیں 90 فیصد ووٹ ملتے ہیں تو یہ بڑی کامیابی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عوام نے مائنس ون فارمولا مسترد کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :