ملکی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی بجٹ پیش ہونے کے دوران قائد ایوان موجود نہیں ہونگے

جمعرات 2 جون 2016 23:14

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء ) ملکی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گا کہ وفاقی بجٹ پیش ہونے کے دوران قائد ایوان موجود نہیں ہونگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ ( کل) جب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کر رہے ہونگے تب قائد ایوان یعنی وزیر اعظم نواز شریف ایوان میں موجود نہیں ہونگے ۔ کیونکہ وزیر اعظم نواز شریف اپنی علالت کے بعد بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔ وزیر اعظم دل کا آپریشن ہونے کے باعث ان دنوں لندن میں ہارلے سٹریٹ کلینک میں داخل ہیں ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان نہیں ہے کہ وہ پارٹی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں

متعلقہ عنوان :