بلوچستان کے امپورٹرز ،ایکسپورٹرز اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو ایران میں درپیش تمام تر مشکلات کو بہت جلد حل کیاجائیگا جن امپورٹرز اورایکسپورٹرز کے ایرانی تجارت سے وابستہ افراد کے ذمے کروڑوں روپے قرض واجب الادا ہے، ان کے مسئلے کو ایک ہفتے میں ہی حل کرنے کیلئے احکامات دئیے جائینگے
ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی وفد سے گفتگو
جمعرات 2 جون 2016 23:15
کوئٹہ /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء ) پاکستان میں متعین ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہاہے کہ بلوچستان کے امپورٹرز ،ایکسپورٹرز اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو ایران میں درپیش تمام تر مشکلات کو بہت جلد حل کیاجائیگا جن امپورٹرز اورایکسپورٹرز کے ایرانی تجارت سے وابستہ افراد کے ذمے کروڑوں روپے قرض واجب الادا ہے ان کے مسئلے کو ایک ہفتے میں ہی حل کرنے کیلئے احکامات دئیے جائینگے ۔
وہ گزشتہ روز چیمبرآف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے صدر جمال ترہ کئی ،ایگزیکٹو ممبر حاجی اکرم اورمحمدگل رئیسانی پرمشتمل وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے ۔اس سے قبل چیمبرآف کامرس کے صدر جمال ترہ کئی اوروفد میں شامل دیگرارکان نے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر کوبتایاکہ اس وقت زیروپوائنٹ تفتان بارڈر کی بندش کے باعث فریش فروٹس کے کاروبار سے منسلک ایکسپورٹرز کو بڑے پیمانے پر نقصانات کاسامناہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی مختلف طرح کے ٹیکسز اورعائد کردہ شرائط سے مشکل پیش آرہی ہے انہوں نے بتایاکہ بلوچستان کے تجارت سے وابستہ افراد کے ایران میں کروڑوں روپے پھنسے ہوئے ہیں جس کیلئے ان کے احکامات ضروری ہے انہوں نے تجویز دی کہ دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ نظام کو بھی قائم کرکے فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.