وزیراعظم نے طوفان اور آندھی کے باعث شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 5 لاکھ روپے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے

وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 2 جون 2016 23:19

وزیراعظم نے طوفان اور آندھی کے باعث شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے ..

اسلام آباد ۔ 2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے گذشتہ روزطوفان اور آندھیکے باعث شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 5 لاکھ روپے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پمز ہسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں لائے گئے ایک سو سے زائد زخمیوں میں سے اب صرف 5 افراد پمز اور پولی کلینک میں داخل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی ہر ممکن دیکھ بھال اور علاج معالجہ کیا جا رہا ہے، اسلام آباد کی سڑکوں پر گرنے والے تمام درختوں کو ہٹا کر سڑکیں کلئیر کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے عملہ نے دن رات بڑا کام کیا اور سڑکوں کو ٹریفک کے قابل بنایا۔