آرمی چیف سے ترکی کے وزیرقومی دفاع کی ملاقات

خطے کی سکیورٹی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،جنرل راحیل شریف اور فکری آئزک نے دفاعی تعلقات بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 جون 2016 15:31

آرمی چیف سے ترکی کے وزیرقومی دفاع کی ملاقات

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03جون۔2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ترکی کے وزیرقومی دفاع فکری آئزک نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی ،جس میں خطے کی سلامتی وسکیورٹی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف اور ترکی کے وزیر قومی دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔اس موقعہ پر ترکی کے وزیردفاع نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر پاک فوج کے کردار کوبھی خوب سراہا۔