یوفون کا ٹویٹر تنازعہ ، یوفون کی جانب سے بیان جاری کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جون 2016 16:29

یوفون کا ٹویٹر تنازعہ ، یوفون کی جانب سے بیان جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2016ء): مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کو تقریباً ہر انٹر نیٹ صارف ہی استعمال کرتا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کی موبائل کمپنی یوفون نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک کارٹون کی تصویر اپ لوڈ کی جس کے ساتھ گو نواز گو لکھا گیا تھا۔ ٹویٹر پر یو فون کی جانب سے کی گئی اس پوسٹ کے بعد ہی سے ٹویٹر پر یوفون کے خلاف ایک بحث چھڑ گئی۔

متعدد انٹر نیٹ صارفین کا کہنا تھا کہ یو فون اس طرح کے ٹویٹس سے اپنے ہی ملک کی عزت کو پامال کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تھوڑی دیر بعد ہی یو فون نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ہٹا دی۔ تاہم اب کمپنی کی جانب سے ایک معذرت خواہانہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گہا کہ کمپنی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ سے کمپنی کے خیالات کی عکاسی نہیں ہوتی۔ کمپنی نے اپنے اکاؤنٹ سے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی البتہ ٹویٹر اور دیگر انٹر نیٹ سائٹس پر اس کی کاپی بنا کر پھیلا دی گئی ہے۔ بد قسمتی سے یوفون ان تمام تصاویر کو ڈیلیٹ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ موبائل کمپنی یوفون نے مزید کہا کہ انہوں نے اس معاملے کی تحقیق کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے اور جلد ہی اس سے متعلق پتہ لگا لیا جائے گا۔