ایس ایچ او شپ کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 8آفیسر ز شہر کے مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او تعینات

جمعہ 3 جون 2016 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ ایس ایچ او شپ کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے 8آفیسر زکو شہر کے مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او تعینات کر دیا ۔آئندہ بھی اسی طرح کے کورسسز جاری رہیں گے جس سے تھانوں میں تعینات بہتر کارکردگی دکھانے والے آفیسرز کو ایس ایچ او شپ کا موقع فراہم کیاجائے تاکہ وہ نئے جذبے کے ساتھ آکر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور عام آدمی کو ریلیف دے سکیں۔

ڈی ٓآئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے سب انسپکٹر شکو ر بیگ کو بطور ایس ایچ او ہنجروال ، سب انسپکٹر وقاص کو بطور ایس ایچ او شیرا کوٹ ، سب انسپکٹر محمد تنویر کو بطور ایس ایچ اوشمالی چھاؤنی،سب انسپکٹر محمد زبیر کو بطور ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے، سب انسپکٹرضیا الحق کو بطور ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس بی اور سب انسپکٹربلال حنیف کو بطور ایس ایچ او تھانہ اچھرہ تعینات کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے انسپکٹر سہیل کاظمی کو پولیس لائنز سے ایس ایچ اور تھانہ رائیونڈ ، انسپکٹر رائے ناصر کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ ستوکتلہ اور ماجد بشیر کو تھانہ شمالی چھاؤنی سے ایس ایچ او نوا ب ٹاؤن تعینات کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مذکورہ تمام افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور بخوبی نبھائیں۔ اس کے علاوہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ریکارڈ نامکمل ہونے پر اعمال نامہ برانچ کے سنیئر کلرک محمد فاروق کو معطل کر دیا۔