حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ،اس میں سہولیات دی گئی ہیں ‘ اپوزیشن میں نہ مانوں والی پالیسی ترک کرے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 3 جون 2016 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے اور عوام کو سہولیات دی گئی ہیں ‘ اپوزیشن میں نہ مانوں والی پالیسی ترک کرے اور ملک کی معاشی ترقی کو تسلیم کرے جس طرح ساری دنیا تسلیم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی حالت 3 سال پہلے کی حالت سے بہت بہتر ہو گئی ہے۔ ساری دنیا معاشی ترقی کو تسلیم کر رہی ہے لیکن اپوزیشن میں نا مانوں والی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔