وزیراعظم محمد نوازشریف کا سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالمجید ملک کے انتقال پراظہار تعزیت

ہفتہ 4 جون 2016 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون۔2016ء ) وزیراعظم محمد نوازشریف نے سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالمجید ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے عبدالمجید ملک مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی ہمت دے۔

متعلقہ عنوان :