مالی سال 2016-17ء کا بجٹ عوام دوست ہے‘ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کوشاں ہےحالیہ بجٹ میں بھی نان ٹیکس پیئرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مختلف تجاویز اور اقدامات زیر غور ہیں‘ وزیرمملکت محمد زبیر

ہفتہ 4 جون 2016 23:16

اسلام آباد ۔ 4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء) وزیرمملکت برائے نجکاری و نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے مالی سال 2016-17ء کے بجٹ کو عوام دوست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کوشاں ہے حالیہ بجٹ میں بھی نان ٹیکس پیئرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مختلف تجاویز اور اقدامات زیر غور ہیں۔ ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں تو ہر نان ٹیکس پیئر کو اتنی سزا دینی چاہئے کہ وہ خود ہی ٹیکس نیٹ میں آجائے۔

(جاری ہے)

ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے حکومتی ہدف کو حاصل کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے لیکن عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں گراوٹ سے ہمیں منافع نہیں مل پارہا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں 60 فیصد تک ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا ہے اور اگلے سال ہم اس ہدف کو دگنا کر رہے ہیں۔ وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ہم ملک سے اندھیروں کے خاتمہ سمیت ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں اور پرعزم ہیں کہ آئندہ انتخابات میں عوام کے سامنے سرخرو ہوکر جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :