سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیاہے،کل پیرکو پہلا روزہ رکھا جائے گا

ملائشیاء ،انڈونیشیاء سمیت مشرق بعید کے ممالک میں بھی کل رمضان شریف کا پہلا روزہ رکھا جائیگا۔خبر ایجنسی۔۔۔جنوبی ایشیاء کے زیادہ تر ممالک میں رمضان شریف کا چاند کل دیکھاجائے گا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 جون 2016 20:52

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیاہے،کل پیرکو پہلا ..

ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05جون۔2016ء) :سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان شریف کا چاند نظر آگیاہے،کل پیرکو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں مل چکی ہیں،جس کے باعث سعودی عرب میں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، ملائشیاء ،انڈونیشیاء،سنگاپور اور مشرق بعید کے ممالک میں بھی رمضان شریف کا چاند نظر آگیاہے۔ان ممالک میں بھی کل پیر 6جون کو رمضان شریف کا پہلا روزہ رکھا جائیگا۔دوسری جانب جنوبی ایشیاء کے زیادہ تر ممالک میں رویت ہلال کمیٹیاں رمضان شریف کا چاند کل دیکھیں گی اورپہلا روزہ منگل کو رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :