مستونگ میں تخریب کاروں نے دھماکہ خیز مواد نصب کر کے ریلوے لائن کو اڑا دیا

ریلوے ٹریک کاجزوی نقصان ‘ بولان میل ایکسپریس حادثہ کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی

اتوار 5 جون 2016 23:02

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5جون۔2016ء) مستونگ میں تخریب کاروں نے دھماکہ خیز مواد نصب کر کے ریلوے لائن کو اڑا دیا ‘ جس سے ریلوے ٹریک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا‘ بولان میل ایکسپریس حادثہ کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم شر پسند عناصر نے ریلوے لائن کے ساتھ بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جو دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے باعث ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا اور3 فٹ کا ٹریک متاثر ہوااور ٹرینوں کی آمدورفت مختصر اوقات کیلئے متاثر ہوئی ۔

دھماکہ سے چند منٹ قبل ہی بولان ایکسپریس اس ٹریک سے گزری تھی اور وہ حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ تاہم ریلوے حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور ٹریفک کو ٹرینوں کی آمدو رفت کیلئے بحال کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :