ہم ملک سے اندھیروں کے خاتمہ سمیت ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں ‘وزیرمملکت برائے نجکاری محمد زبیر

پرعزم ہیں کہ آئندہ انتخابات میں عوام کے سامنے سرخرو ہوکر جائیں گے‘ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کوشاں ہے، انٹرویو

اتوار 5 جون 2016 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5جون۔2016ء) وزیرمملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہم ملک سے اندھیروں کے خاتمہ سمیت ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں اور پرعزم ہیں کہ آئندہ انتخابات میں عوام کے سامنے سرخرو ہوکر جائیں گے‘ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کوشاں ہے، حالیہ بجٹ میں بھی نان ٹیکس پیئرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مختلف تجاویز اور اقدامات زیر غور ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں محمد زبیر نے کہا کہ میرے خیال میں تو ہر نان ٹیکس پیئر کو اتنی سزا دینی چاہئے کہ وہ خود ہی ٹیکس نیٹ میں آجائے،ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے حکومتی ہدف کو حاصل کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔محمد زبیر نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے لیکن عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں گراوٹ سے ہمیں منافع نہیں مل پارہا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں 60 فیصد تک ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا ہے اور اگلے سال ہم اس ہدف کو دگنا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :