وزیراعلیٰ نے جرگوئیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی عنبرین کے بھائی کو ملازمت کا لیٹر جاری کر دیا

پیر 6 جون 2016 00:13

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔5جون۔2016ء)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے جرگوئیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی عنبرین کے بھائی کو ملازمت کا لیٹر جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ہرنو میں جلسہ عام کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے گاؤں مکول پائیں میں 15 رکنی جرگہ ممبران کے ہاتھوں زندہ جلائی جانے والی عنبرین کے بھائی نعمان کو ملازمت کا لیٹر جاری کر دیا ہے۔ مقتولہ عنبرین کے والد ریاست نے وزیراعلیٰ سے ملازمت کا لیٹرحاصل کیا۔