انتظامیہ نے رمضان المبارک کے مہینے میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لیے کمر کس لی ،رمضان المبارک کے مہینے میں اشیا خورونوش کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے حکمت عملی تیار

پیر 6 جون 2016 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جون۔2016ء) اسلام آباد انتظامیہ نے رمضان المبارک کے مہینے میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لیے کمر کس لی۔رمضان المبارک کے مہینے میں اشیا خورونوش کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے حکمت عملی تیارکرلی ۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے رمضان المبارک کے مہینے میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لیے کمر کس لی۔

رمضان المبارک کے مہینے میں اشیا خورونوش کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے حکمت عملی تیارکرلی،وفاقی دارالحکومت کے شہری اور دیہی علاقوں میں تجارتی مراکز کی نگرانی کے لیے انتظامیہ کے بیس افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔تمام افسران شہر کے بائیس مقامات پر قائم تجارتی مراکز میں صارفین کی شکایات کا ازالہ بھی کرینگے۔

(جاری ہے)

تجارتی مراکز کی نگرانی کے لیے 8 اسسٹنٹ کمشنرز،8مجسٹریٹس،2 ای ٹی اوز کو فرائض سونپ دیئے گئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بھی اشیا خورونوش کی قیمتوں کی نگرانی کرینگے۔تمام متعلقہ افسران کو مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کی نگرانی کے فرائض سرانجام دینگے۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور میجسٹریٹس روزانہ کی بنیادوں پر کارکردگی رپورٹس تیار کرکے ڈپٹی کمشنر افس میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عبدالستار عیسانی کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :