بنی گالا کے قریب پہاڑیوں کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی

muhammad ali محمد علی پیر 6 جون 2016 23:30

بنی گالا کے قریب پہاڑیوں کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔06جون 2016ء) بنی گالا کے قریب پہاڑیوں کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنی گالا کے قریب پہاڑیوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔ آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قاب وپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سی ڈی اے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آگ پہاڑوں پر ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نہیں پہنچ سکتیں۔