وفاقی بجٹ فیڈریشن توڑنے کے لیے بنایا گیا:بلاول بھٹوزرداری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 7 جون 2016 15:01

وفاقی  بجٹ  فیڈریشن توڑنے کے لیے بنایا گیا:بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07جون۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے فیڈریشن کے خلاف سازش قراردیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی بجٹ پر اپوزیشن جماعتوں‘سماجی وعوامی حلقوں کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے تو دوسری جانب اپوزیشن کی اہم ترین جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی میدان میں آگئے ہیں ۔

اپنے ٹوئٹ میں وفاقی بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے آئندہ مالی سال کے لئے وفاق کا بجٹ خطرناک قرار دیا اور کہا کہ لگتا ہے کہ یہ بجٹ وفاق کو توڑنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ پنجابستان کے لئے بنائے گئے ون یونٹ کے بجٹ کو پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے حکومت پر طنز کیا کہ مارتے بھی ہوں پھر رونے بھی نہیں دیتے۔

متعلقہ عنوان :