رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 7 جون 2016 22:15

رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ کر لیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07جون 2016ء) رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی میں پی آئی بی کالونی کا محاصرہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ کالونی میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کے گھر کا بھی محاصرہ کیا گیا ہے۔ رینجرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک وانٹڈ کرمنل علاقے میں موجود ہے اور وہ اسے لیے بنا وہاں سے نہیں جائیں گے۔