وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن ٹو میں پانی کی شدید قلت ،لوگ بلبلا اٹھے

منگل 7 جون 2016 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن ٹو میں پانی کی شدید قلت لوگ بلبلا اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن ٹو میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی لوگ ماہ مقدس میں پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔ مقامی افرادکے مطابق سکیم ایک ، دو اور تین مکمل طور پر بند ہیں ۔

(جاری ہے)

پانی بھرنے کے لئے لوگوں کو دور دور کے واٹر پلانٹس پر جانا پڑتا ہے اور وہاں گھنٹوں لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر پانی بھرنا پڑتاہے ۔ مقامی افراد کے مطابق وزیر مملکت کیڈ سے بھی اس سلسلے میں بات کی گئی تاہم اس کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکا ۔ سیکٹر کے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے اس مسئلے کے حل کے لئے فوری اقدام اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :