ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک ضرور ہے پر اتفاق ہو جائے گا، سحری و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے ،سینیٹر سراج الحق

بدھ 8 جون 2016 15:05

ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک ضرور ہے پر اتفاق ہو جائے گا، سحری و افطار کے اوقات ..

اسلام آباد ۔ 8 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جون۔2016ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک ضرور ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ہم میں ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق ہو جائے گا، حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ سحری و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی خصوصی کمیٹی برائے پانامہ پیپرز پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ٹی او آرز کے معاملے پر ڈیڈلاک ضرور ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ٹی اوو آرز پر ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے پر متفق ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ سحری و افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائے تا کہ غریب لوگ سحری و افطاری کے اوقات میں اہتمام کے ساتھ روزہ رکھ سکیں اور کھول سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس جو ترقیاتی فنڈز کے پیسے بچ گئے ہیں ان پیسوں کو برابری کی بنیاد پر کم ترقی یافتہ علاقوں میں خرچ کئے جائیں تا کہ چھوٹے صوبوں کی احساس محرومی ختم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :