کراچی ، ریڈ زون کی خلاف ورزی پر متحدہ کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 8 جون 2016 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جون ۔2016ء) کراچی میں ریڈ زون کی خلاف ورزی کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں 87/2016تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقدمے میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار ، رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور امین الحق کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔واضح ہے کہ چند روز قبل پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ایم کیو ایم نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا تھا اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :