وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا سیفما انڈیا چیپٹر کے صدر کے کے کٹیال کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

بدھ 8 جون 2016 23:16

اسلام آباد ۔ 8 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے سیفما (ساؤتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن) انڈیا چیپٹر کے صدر کے کے کٹیال کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جھنگ سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کٹیال کا شمار ان موثر رائے ساز صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے سارک ممالک کے عوام کی فلاح اور ترقی کیلئے خطے میں امن اور ہم آہنگی کی ہمیشہ وکالت کی۔