اسرائیل کے شہر تل ابیب میں 2 نامعلوم افراد کا حملہ،3 افراد ہلاک، 9 زخمی

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 جون 2016 01:16

اسرائیل کے شہر تل ابیب میں 2 نامعلوم افراد کا حملہ،3 افراد ہلاک، 9 زخمی

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جون ۔2016ء ) اسرائیل کے شہر تل ابیب میں 2 نامعلوم افراد کے حملے میں3 افراد ہلاک جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے شہر تل ابیب میں 2 نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملہ تل ابیب کے وسطی علاقے میں کمرشل ایریا میں کیا گیا۔ یہودی کے رویتی لباس میں ملبوس حملہ آوروں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نیتجے میں3 افراد ہلاک جبکہ 9 افراد کے شدید زخمی ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔ ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے جس کی تلاش جاری ہے۔