بلوچستان ڈرون حملے کے بعد پاکستان اور امریکا کے درمیان کشید گی
اوباما انتظامیہ کا دو اعلیٰ عہدیدار پاکستان بھیجنے کا فیصلہ
میاں محمد ندیم جمعرات 9 جون 2016 13:24
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09جون۔2016ء) بلوچستان ڈرون حملے کے بعد پاکستان اور امریکا کے درمیان کشید گی عروج پرپہنچ چکی ہے۔ اوباما انتظامیہ نے پاکستان سے کشیدگی کم کرنے کیلئے دو اعلیٰ عہدیدار پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی صدر کے مشیر پیٹرلیوئے اور پاکستان وافغانستان کیلئے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن جمعہ کے روز پاکستان پہنچیں گے۔
اسلام آباد میں سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوںگی، پاک امریکا تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت ہوگی۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی پر اوباما انتظامیہ میں تشویش بڑھنے لگی۔ اعلیٰ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وفد اسلام آباد میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اعلیٰ حکام کے دورے میں پاک امریکا تعلقات ، علاقائی امور پر بات چیت کی جائے گی۔اہم ملاقات میں افغانستان میں قیام امن اور خطے میں استحکام سے متعلق اقدامات پر بھی بات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کی وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.