Live Updates

بچپن ہی سے عمران خان میرے ہیرو تھے، عمران خان کی میری حمایت نہ کرنے پر افسوس ہے۔ لندن کے مئیر صادق خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 جون 2016 15:36

بچپن ہی سے عمران خان میرے ہیرو تھے، عمران خان کی میری حمایت نہ کرنے ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09جون 2016ء) : لندن کے نو منتخب مئیر صادق خان کا کہنا ہے کہ جب میں چھوٹا تھا تو عمران خان میرے ہیرو تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے وقت کے بہترین آل راﺅنڈر تھے۔ صادق خان نے کہا کہ عمران خان نے میرے مد مقابل امیدوار زیک گولڈ اسمتھ کی حمایت کی جس پر مجھے افسوس ہے۔ زیک نے کہا تھا کہ یہ مسلمان اور پاکستان ہے لیکن میں نے کہا کہ میں مسلمان ہوں اور پاکستانی نژاد ہوں ۔

میرے پاس پالیسیاں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ عمران خان نے زیک گولڈ اسمتھ کی حمایت کیوں کی؟ صادق خان نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا خاندان پاکستان سے ہے اور اس پر مجھے فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک مسلمان ہوں اور مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے روزانہ انیس گھنٹے کا روزہ بھی رکھتا ہوں۔ اپنے انٹرویو میں صادق خان نے مزید کہا کہ اس سال گرجا گھروں اور مندروں میں بھی مسلمانوں کو افطار کرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ صادق خان لندن کے پہلے مسلمان مئیر منتخب ہوئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :