خواجہ آصف کی معذرت کو کسی صورت معذرت نہیں کہا جا سکتا

چیئرمین پیپلز پارٹی کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کاٹوئٹر پر پیغام

جمعرات 9 جون 2016 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی معذرت کو کسی صورت معذرت نہیں کہا جا سکتا ۔ جمعرات کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیٖغام میں بختاور بھٹو نے کہا کہ خواجہ آصف کی معذرت کو کسی صورت معذرت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے تو معذرت کی کوشش ہی نہیں کی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ میں خواجہ آصف نے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ دیا تھا ۔ وہ اسمبلی میں بجلی کی صورتحال کے متعلق بریفنگ دے رہے تھے کہ شیریں مزادی نے شیم شیم کے نعرے لگائے جس پرخواجہ آصف نے اسپیکر سے کہا کہ اس ٹریکٹر ٹرالی کو چپ کروائیں جس پر تحریک انصاف کی طرف سے معافی کا مطالبہ کیا گیا ۔ خواجہ آصف نے اسمبلی میں معافی نامہ جمع کروایا تو شیریں مزاری سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے یہ کہہ کر معافی کو مسترد کر دیا گیا کہ اس معافی نامہ میں نام لیکر معافی کیوں نہیں مانگی گئی۔

متعلقہ عنوان :