Live Updates

نیو ٹی وی نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو نوکری سے فارغ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 جون 2016 00:37

نیو ٹی وی نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو نوکری سے فارغ کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جون ۔2016ء) نیو ٹی وی کی جانب سے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ریحام خان کو نجی ٹی وی چینل نیو ٹی وی کی جانب سے نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ریحام خان کو 6 ماہ قبل نیو ٹی وی کی جانب سے ملازمت دی گئی تھی۔ ریحام خان تبدیلی کے نام سے ایک ٹی وی شو کر رہی تھیں جس پر چینل کی انتطامیہ کی جانب سے بھاری سرمایہ لگایا گیا تھا۔ تاہم 6 ماہ گزرنے کے باوجود شو مطلوبہ ریٹنگز حاصل کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث انتظامیہ نے ریحام خان کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :